ابنا: مارچ ٹو بیت المقدس کے ایشیائي کاروان میں انڈونیشیا، ہندوستان، ملیشیا، جاپان ، پاکستان، سری لنکا اور بنگلادیش کے باشندے شامل ہیں۔ یہ کاروان نو مارچ کو نئي دہلی میں مہاتما گاندھی کے مقبرے سے شروع ہوا تھا اور پاکستان سے ہوتا ہوا آج ایران پہنچا ہے۔
یہ کاروان ایران کے گيارہ صوبوں سے ہوتا ہوا ترکی پہنچے گا۔ مارچ ٹو بیت المقدس عالمی امدادی کاروان کے رکن جو زمین کے راستے سے مقبوضہ فلسطین پہنچیں گے لبنان میں اکٹھا ہونگے جبکہ یورپ سے آنے والے کاروان اردن پہنچیں گے اور افریقہ سے آنے والے کاروان مصر میں جمع ہونگے اور قدس شریف سے قریبی ترین علاقے میں ایک دوسرے سے مل جائيں گے۔
ادھر اسلامی جمہوریہ ایران کی ارمنی عیسائيوں کی برادری نے مارچ ٹو بیت المقدس نامی امدادی کاروان کو سراہتےہوئے اس کارواں کی بھر پور حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایران کے جنوبی علاقوں کی عیسائي برادری کے نمائندے رابرٹ بیگلریان نے کہا کہ یہ کاروان دنیا کے آزاد ضمیر انسانوں بالخصوص ابراہیمی ادیان کے پیروؤں کی ہمدردی کا پیغام پہنچاتا ہے۔....... /169